ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگال میں انتخابات جیتنے کیلئے بی جے پی فرقہ وارانہ ماحول پیدا کررہی ہے: ممتا بنرجی

بنگال میں انتخابات جیتنے کیلئے بی جے پی فرقہ وارانہ ماحول پیدا کررہی ہے: ممتا بنرجی

Sun, 04 Apr 2021 11:51:52    S.O. News Service

کولکاتہ،4؍ اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتے کے روز بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ اسمبلی انتخابات جیتنے کیلئے ریاست میں فرقہ وارانہ ماحول پیدا کررہی ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے جنوبی 24 پرگنا ضلع کے ریدگھی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ حیدرآباد کی حمایت یافتہ پارٹی اور اس کے بنگال کے اتحادیوں کے جال میں نہ پھنسیں، جو ووٹوں کو پولرائز کرنے آئے ہیں۔

انہوں نے یہ تبصرہ اسدالدین اویسی کی زیرقیادت اے آئی ایم آئی ایم اور عباس صدیقی کے آئی ایس ایف کو نشانہ بناتے ہوئے کیا۔اویسی اور صدیقی دونوں اس سے قبل ٹی ایم سی کے الزامات کو مسترد کر چکے ہیں۔ آئی ایس ایف،سی پی آئی (ایم) اور کانگریس اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑ رہی ہے۔

ٹی ایم سی کے سربراہ نے ہندوؤں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بی جے پی کے فرقہ وارانہ جھڑپوں کو اکسانے کے خلاف ڈٹ جائیں اور علاقوں میں پریشانی پیدا کرنے کیلئے بھیجے گئے بیرونی افراد کو بھگانے کا بھی مطالبہ کیا۔ ممتا نے کہا کہ میں بھی ایک ہندو ہوں گھر سے نکلنے سے پہلے ہر روز چندی منتر پڑھتی ہوں۔ لیکن میں ہر مذہب کی عزت کرنے کی اپنی روایت پر یقین رکھتی ہوں۔


Share: